چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے میں ہر سطح پر کیش لیس نظام کے عملی نفاذ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں خصوصا سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کرواتے ہوئے کیو آر کوڈ کے زریعے کیش لیس نظام کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ شہری باآسانی سی ڈی اے کی مختلف سروسز جن میں جائیداد ٹیکس، پانی کے بل، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس شامل ہیں کی ادائیگی کیش لیس نظام کے تحت کر سکیں ۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کیش لیس نظام نہ صرف شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کو تیز تر اور موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ڈیجیٹل دارالحکومت بنانے کے لیے سی ڈی اے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ اجلاس میں سی ڈی اے دفاتر اور سہولت مراکز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ بینکوں سے شراکت کے ذریعے آن لائن پورٹل اور موبائل ایپلیکیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے عملے کی تربیت اور شہریوں کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پارکنگ ایریاز میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ان شعبہ جات میں آغاز ہوگا جہاں عوامی آمد و رفت زیادہ ہے۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نیتمام متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت کی کہ سی ڈی اے میں ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام کے تحت سی ڈی اے کی مختلف سروسز کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو جدید اور آن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی کامیاب خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا.

.. قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی سندور تو اجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے سی ڈی اے کی کے ذریعے کا آغاز کیش لیس

پڑھیں:

نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے کی ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز

نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے کی ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے نے ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے،چیئرمین سی ڈی اے نے این پی سی کے لان میں پودا لگا کر اس شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس مہم کا مقصددنیا کیدوسرے سب سے زیادہ خوبصورت دارالحکومت اسلام آبادکو گلوبل وارمنگ کی تباہی سے بچانیاورموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کے مقابلہ کرنا ہے،سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ایک ملین درخت لگانے کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، مفاہمتی یادداشت پر این پی سی کے صدراظہر جتوئی اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ اویس منظور تارڑ نے دستخط کئے،منصوبے کے تحت ایک ملین درخت تین سال کے اندر لگائے جائینگے۔
تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری این پی سی نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی،سمیت این پی سی کی منتخب قیادت سی ڈی اے افسران اور سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہسی ڈی اے میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں ایک ملین درخت لگانے کا ہدف پورا کرے گا، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کلین اینڈ گرین بنانے پر کام کر رہے ہیں، ون ملین ٹری منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، اسلام آباد کو خوبصورت رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،الیکٹرک بس سروس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،پورے شہر میں160 الیکٹرک بسیں چلا رہے ہیں تاکہ شہر کو آلودگی کے مسائل سے بچایا جا سکے، ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد کو کلین اینڈ گرین بنانے کے خواب پورا کیا جا سکتا ہے،بہت جلد بسوں کو آن لائن کر دینگے جس سے مسافروں کو انکی لوکیشن پتہ کرنے میں آسانی ہو گی،بس سٹاپ کو خوبصورت اور سہولیات سے آراستہ کیاجا رہا ہے،بسوں کو پبلک بھی کیاجا رہا تاکہ اشتہارات کے ذریعے ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے اس ریونیو کو مسافروں کو کرائے میں کمی کیلئے استعمال کیا جائیگا،انہوں نے تجویز پیش کی کہ این پی سی کی قیادت اس بات کو یقینی بنائے کہ پریس کلب آنے والے ہر مہمان سے پودا ضرور لگوائے تاکہ ماحول کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔
محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ بہت جلد گوگل میپ پر ان بسوں کی آمد و رفت کی مکمل معلومات دستیاب ہوں گی جس سے مسافروں کو انکی لوکیشن پتہ کرنے میں آسانی ہو گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بس روٹس پر دیگر ضروری کام بھی جلد مکمل کیے جائیں گے،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ “ہم ہر اقدام نیک نیتی سے کرتے ہیں اور میڈیا سے گزارش ہے کہ شہر کے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ہم فوری حل فراہم کر سکیں۔”انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے نیشنل پریس کلب اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اسلام آباد کو سرسبز، صاف ستھرا اور جدید شہر بنانے کے مشن کو آگے بڑھاتا رہے گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ “جس دن ہماری چیئرمین سی ڈی اے سے میٹنگ ہوئی، اسی دن میڈیا ٹاون سے بس سروس کا آغاز بھی ہو گیا، ہم نے ان سے بس سروس کا مطالبہ کیا اور انہوں نے فوری عملدرآمد یقینی بنایا، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ اب اسلام آباد کو سرسبز بنانے کی مہم نیشنل پریس کلب اپنی قیادت میں چلائے گا، اور صحافی برادری اس کار خیر میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
قبل ازیں صحافیوں نے میڈیا ٹاون سے چلنے والی الیکٹرک بس سروس کے روٹ اور سٹاپس کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے انتظامی افسران اور پریس کلب کی قیادت کے مل بیٹھ کر مشاورت سے یہ مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، خیال رہے کہ الیکٹرک بس سروس کے روٹ کو میڈیا ٹاون تک بڑھانا اہل علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے این پی سی کی منتخب قیادت نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا جس پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا فوری ایکشن لیتے ہوئے اس مطالبہ کو فوری طور پرپورا کرتے ہوئے روٹ کو میڈیا ٹاون تک بڑھا دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے،عظمی بخاری کا علیمہ خان پر طنز پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے،عظمی بخاری کا علیمہ خان پر طنز سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، شیخ وقاص اکرام گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر ڈاکٹر کا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول
  • یوٹیلیٹی اسٹورز بالآخر بند، حکومت نے 54 سالہ سبسڈائزڈ نظام ختم کر دیا
  • وزیرِ اعظم کی زیر صدارت چینی کے معاملے پر اہم اجلاس، قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
  • نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے کی ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • چینی صدر کی  سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ
  • آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کیلئے موثر اقدام، سمر انٹرن شپ 2025ء کا آغاز
  • اسلام آبادمیں ڈپلومیٹک انکلیو سپورٹس کمپلیکس اور شاپنگ مال بنانے کا اصولی فیصلہ
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کی ہدایت