ریڑھی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھ! تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا مسلسل ایکشن، فتح جنگ کی سڑکیں مافیا سے پاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

فتح جنگ() وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محترمہ سورتھ کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں تجاوزات مافیا کے خلاف تاریخی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں کامیاب آپریشن کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 مرتبہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مغرب کے بعد شروع ہونے والے نئے راؤنڈ میں چوہدری شفقت محمود نے ذاتی نگرانی میں وہ چند ایک ریڑھی بان بھی ہٹا دیے جو آپریشن کے بعد دوبارہ نمودار ہو رہے تھے۔ ان کی ریڑھیاں ضبط کر لی گئیں اور سختی سے وارننگ دی گئی کہ دوبارہ عوامی جگہ پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔

انتظامیہ کا پہلا راؤنڈ صبح 10 بجے، دوسرا دوپہر، تیسرا شام 5 اور اب چوتھا مغرب کے بعد جب کہ پانچواں رات 10 یا 11 بجے ہو رہا ہے۔ یہ تسلسل فتح جنگ میں پہلی بار دیکھا جا رہا ہے جب انتظامیہ دن کے مختلف اوقات میں سڑکوں کو قابضین سے خالی کروانے کے لیے متحرک ہے۔

چوہدری شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مستقل مزاجی اور سختی کے باعث تجاوزات اور ریڑھی مافیا کا تقریباً مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ صرف چند فیصد باقی ہیں جو بھی جلد انجام کو پہنچیں گے۔ عوامی سڑکیں کھلی اور صاف ہو چکی ہیں، ٹریفک بحال ہے اور شہری آزادانہ آمدورفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ مہم وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل نظام کی بنیاد ہے۔ روزانہ کی نگرانی، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور ریڑھی مافیا کے خلاف سخت ایکشن اس نظام کا حصہ بن چکا ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقے، سول سوسائٹی اور شہری تحصیلدار کے اس جراتمندانہ اقدام پر سراپا تحسین ہیں۔ سوشل میڈیا پر “شکریہ شفقت صاحب” کا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ برسوں بعد پہلی بار کسی نے عملی قدم اٹھایا ہے اور وہ بھی بغیر کسی سیاسی یا سماجی دباؤ کے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مہم کو دیگر بازاروں، چوکوں اور گرد و نواح کے علاقوں تک پھیلایا جائے تاکہ فتح جنگ واقعی ایک مثالی تحصیل کے طور پر ابھرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے فتح جنگ،تحصیلدار شفقت محمود کی ریڑھی مافیا کیخلاف کارروائی، تجاوزات ختم، سامان ضبط شفقت محمود نے پہلی مرتبہ قبضہ مافیا، لینڈ مافیا ، تجاوزات مافیا، ناجائز منافع خوروں اور غنڈہ گردوں کو نکیل ڈالی فتح جنگ میں غیر معیاری خوراک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پنجاب میں مفت وائی فائی کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا، کون سے نئے علاقے شامل؟ جہلم، چکوال: بارش سے تباہی، شہریوں کی نقل مکانی، سیلابی ایمرجنسی نافذ پنجاب اور مصر کے مابین زراعت، لائیواسٹاک اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چوہدری شفقت محمود مافیا کے خلاف فتح جنگ

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں

لاہور ہائیکورٹ میں نومئی کے 2 مقدمات میں سزا پانے والے اعجاز چوہدری کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد اپیلیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں۔

اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سرور روڈ اور شادمان تھانوں کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ موکل کیس کے آغاز سے ہی گرفتار ہیں اور اب تک جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نو مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک دونوں مقدمات میں سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے اپیلیں 23 ستمبر کو متعلقہ بینچ کے پاس بھجوا دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بینچ لاہور ہائیکورٹ نو مئی کیس

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: صائم ایوب مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ
  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی
  • اسکیم33 میں تعمیراتی مافیا کا راج قائم
  • سکول وینز اور رکشوں میں بچوں کو حد سے زیادہ بٹھانے پر سی ٹی او کا سخت ایکشن
  • وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
  • کیا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی ٹیم کو سزا ہوگی، قوانین کیا کہتے ہیں؟
  • حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف نیپرا کا ایکشن: کروڑوں روپے جرمانہ عائد