اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ڈائریکٹر جنرل این ایم او ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں ہسپتال میں کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص اور علاج کے لیے دستیاب جدید مشینری بارے بھی بریفنگ دی گئی ۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے، مستقبل میں مختلف اقسام کے کینسرز کی تشخیص اور بروقت علاج کے لیے اس ہسپتال کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواہش تھی آزاد کشمیر کی عوام کے لئے ایک بہترین کینسر ہسپتال قائم ہو ۔ ہسپتال کی ضروریات کے لیے محکمہ صحت آزاد کشمیر اٹامک انرجی ہسپتال مظفر آباد کو ہر ممکن آپریشنل تعاون فراہم کرے گا ۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہاں ہسپتال کا انفراسٹرکچر اور سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، صحت کے مسائل کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نےکہا کہ 5.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چوہدری انوار الحق نے نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے، تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہوگا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔