فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے: شیری رحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
سینیٹر شیری رحمٰن نے فلسطین سے متعلق فرانس اور برطانیہ کے مؤقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیری رحمٰن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا کے بعد بالآخر دنیا کو غزہ کا درد محسوس ہونے لگا ہے، بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس کا فیصلہ انصاف، انسانی ہمدردی اور عالمی امن کی سمت قدم ہے۔
فرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ فرانس، برطانیہ دیگر ممالک کے دباؤ کے بعد اسرائیل نے امدادی ٹرک داخل ہونے کی اجازت دی۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ خوراک اور پانی کو ہتھیار بنا کر ظلم و بربریت کی انتہا کی گئی اور کئی ماہ سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن لاسکتا ہے، اس لیے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو بیانات نہیں بلکہ مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فلسطین کو کہا کہ کے بعد
پڑھیں:
مسئلہ فلسطین حل کرناہوگا،گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا:عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل کرناہوگا ، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔
قطرکے دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔
سربراہ اجلاس سے خطاب میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کا کہنا تھاکہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی اوراسرائیل نے قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔
ان کا کہنا تھاکہ قطرنے ثالث کے طورپرخطے میں امن کےلیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، یرغمالیوں کی پرامن رہائی کےاسرائیل کے تمام دعوےجھوٹےہیں اور گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کےلیےشدید خطرہ ہے۔
امیرقطر نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، صیہونی حکومت انسانیت کےخلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکر ہے۔