واٹس ایپ کا مس کالز کی یاددہانی کے لیے مفید فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت مس کالز کے لیے یاددہانی (ریماینڈر) لگائی جاسکے گی۔
واٹس ایپ کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب ہو گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اسی چیٹ ونڈو میں جہاں کال ہوئی تھی، مس کال پر ریمائنڈر لگاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بات چیت میں الجھن کا توڑ، واٹس ایپ نے ’ویو ایموجی‘ متعارف کرا دیا
یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے صارفین کسی میسج یا میڈیا پر طویل دباؤ دے کر اختیارات حاصل کرتے ہیں۔ اب مس کال پر بھی ایک نیا آپشن دکھائی دے گا جس سے ریمائنڈر سیٹ کیا جاسکتا ہے تاکہ بعد میں کال کرنا آسان ہو جائے۔
اس کے علاوہ صارفین کالز کے ٹیب میں جا کر بھی کسی مس کال پر ریمائنڈر لگا سکتے ہیں۔ واٹس ایپ مختلف اوقات کی پیشکش کرتا ہے، جیسے کہ 2 گھنٹے بعد، 8 گھنٹے بعد یا اگلے دن ریمائنڈر دینا۔ صارفین اپنی سہولت کے مطابق کسی خاص تاریخ اور وقت کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ سپورٹ میں نیا انسٹنٹ چیٹ فیچر کیا ہے؟
جب منتخب کردہ وقت آتا ہے تو واٹس ایپ ایک خصوصی نوٹیفکیشن کے ذریعے صارف کو یاددہانی کراتا ہے کہ کس کال کا جواب دینا باقی ہے۔ خیال رہے کہ یہ ریمائنڈرز صرف صارف کے موبائل پر محفوظ ہوتے ہیں اور مکمل طور پر نجی رکھے جاتے ہیں۔
یہ فیچر فی الحال صرف کچھ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بیٹا کا تازہ ترین ورژن اینڈرائیڈ پر انسٹال کیا ہے، جبکہ دیگر صارفین کو یہ سہولت آئندہ اپ ڈیٹس میں فراہم کی جائے گی۔
کیمرا انٹرفیس میں ’نائٹ موڈ‘علاوہ ازیں، واٹس ایپ نے کیمرہ انٹرفیس میں ’نائٹ موڈ‘ کا نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جو کم روشنی میں بغیر کسی فلٹر، لائٹ یا فلیش کے تصاویر کو زیادہ واضح اور روشن بناتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ریمائنڈر مس کالز واٹس ایپ یاددہانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مس کالز واٹس ایپ یاددہانی واٹس ایپ کے لیے مس کال
پڑھیں:
کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے
عالمی سطح کے گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا جدید ڈیزائن ماڈل متعارف کروا دیا ہے اور ساتھ ہی نئے اے آئی فیچرز بھی شامل کیے ہیں، تاکہ صارفین تیزی سے اور آسانی سے تخلیقی ڈیزائن تیار کر سکیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، یہ نیا ماڈل صرف تصاویر بنانے تک محدود نہیں ہے بلکہ ڈیزائن کی مختلف لیئرز، عناصر اور فارمیٹس کو بھی سمجھتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارف اب ڈیزائن کے ہر جزو میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
کینوا کے نئے اے آئی ٹولز کی مدد سے صارف مختصر ہدایات (prompts) دے کر مکمل اشتہار، سوشل میڈیا پوسٹ یا ای‑میل ٹیمپلیٹ تیار کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزائن کے اندر موجود اے آئی اسسٹنٹ صارف کی رہنمائی بھی فراہم کرے گا، تاکہ تخلیقی عمل مزید آسان اور تیز ہو جائے۔
خصوصی طور پر چھوٹے کاروبار اور ٹیموں کے لیے بھی کینوا نے سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں مارکیٹنگ مہمات کا انتظام، اشتہارات کی منیجمنٹ اور تجزیاتی ٹولز شامل ہیں۔
نیا ماڈل اب عام صارف کے لیے بھی ڈیزائن بنانا آسان کر دیتا ہے، اور انہیں مہنگے پروفیشنل ٹولز یا زیادہ تکنیکی علم کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس کے ذریعے وہ کم وقت اور کم محنت سے معیاری مواد تخلیق کر سکتے ہیں۔
کاروباری حضرات اور سوشل میڈیا منیجرز کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ اب وہ تیزی سے نتائج حاصل کر سکیں گے، اور ڈیزائن میں تبدیلی یا ترمیم بھی آسان ہو گئی ہے، کیونکہ نیا ماڈل صارف کو ڈیزائن کے ہر حصے میں کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
اگرچہ بنیادی فیچرز سب کے لیے دستیاب ہوں گے، لیکن کچھ اعلیٰ درجے کے ٹولز صرف پرو صارفین کے لیے مخصوص رہیں گے۔