کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم عمر لڑکے سمیت 3 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ متوفیہ کے ورثا اور کار ڈرائیور شہریار کے درمیان بات چیت چل رہی ہے اور متاثرہ فیملی قانونی کارروائی سے گریز کر رہی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق، جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ نامعلوم تیز رفتار آلٹو کار ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔ متوفی راہگیر تھا، حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل ٹکر سے پیش ا رہی ہے
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔