پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ، ڈی جی ایم اوز کی جلد ملاقات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلے رابطہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد دونوں افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی آج ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی طرف سے آج ہاٹ لائن پر پہلی بار رابطہ کیا گیا اور صورتحال پر بات چیت ہوئی اور جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔
ادھر میڈیا بریفنگ کے دوران بھارتی حکام نے کہا کہ پاکستان نے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ادھمپور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھٹنڈہ سٹیشن پر فوجی تنصیبات اور فوجی اہلکاروں کو نقصان پہنچایا گیا، پاکستان نے ہائی سپیڈ میزائل سے پنجاب کے ایئر بیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان نے سری نگر، اونتی پور، ادھمپور کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
ترجمان بھارتی فوج کرنل صوفیہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لگاتار کارروائیاں کیں جن میں ڈرونز اور لانگ رینج ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، پاکستان کے فوجیوں کی تعیناتی بھی بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تاہم بھارت مزید کشیدگی نہیں چاہتا بشرطیکہ پاکستان بھی کشیدگی کم کرے، ہم پاکستان کے ساتھ مزید تناؤ نہیں چاہتے، بھارت مزید تصادم نہیں چاہتا، سرحدوں پر کسی بھی قسم کا تناؤ نہیں چاہتے اور ہم پاکستان سے بھی یہی امید کرتے ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا گیا، اس کے ساتھ ہی بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کیا گیا، سرسہ ائیر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی ہے، اس کے علاوہ بھارت کی بٹھنڈہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا، پاکستان نے دشمن کی اکھنور ایوی ایشن بیس بھی تباہ کردی، بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ ہوچکی ہے، پاکستان کی کارروائی کے دوران بھارت کا اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو تباہ کیا جا چکا ہے، پاکستان نے فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعددبھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو نشانہ بنایا ہاٹ لائن پر پاکستان نے کے درمیان بھارت کی افواج کے
پڑھیں:
1965 میں جنگ بندی سے قبل بھی بھارتی افواج کو بڑا نقصان پہنچا
جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔
سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔
واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز بھی شامل تھے۔
پاکستانی فوج نے صرف 24 گھنٹوں میں 80 سے زائد بھارتی سپاہیوں کو واصلِ جہنم کیا جبکہ پاکستان نیوی نے بھارتی حملہ آور فریگیٹ کو تباہ کر دیا۔
واہگہ اٹاری سیکٹر میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود لے جانے والے ایک بھارتی قافلے پر پاک فضائیہ نے حملہ کر کے اسے نیست و نابود کر دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی گزشتہ دو قراردادوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اب دونوں ممالک سے غیر مشروط جنگ بندی کا ’’مطالبہ‘‘ کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت نے اس جنگ بندی کے مطالبے کو تسلیم کیا جس کے بعد 23 ستمبر کو جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔