امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کے تحت دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس تاحال نہیں ہوا۔ اس کشیدہ صورتحال میں امریکہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، جب کہ چین نے بھی تعمیری کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے اور ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کے تحت بھارتی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں رہ گیا تھا، بھارت کو کاری ضرب لگائی گئی ہے، اور گجرات سے پنجاب تک بھارتی فضائی تنصیبات تباہ کردی گئی ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایسا جواب دیا گیا ہے کہ گزشتہ تین چار روز کی جارحیت کا حساب چکا دیا گیا ہے۔ عوام کا مطالبہ تھا کہ بھارت کو جواب دیا جائے، اور ہم نے یہ جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات امریکہ سے کرانے کی پیشکش کی تھی، لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تحقیقات سے انکار کردیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ”دال میں کچھ کالا ہے“۔
تاہم وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اب تک نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔
اس تمام تر صورتحال کے دوران امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی لانے اور غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے براہِ راست رابطے بحال کرنے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ مستقبل میں ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ انڈین افواج تناؤ میں کمی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ دریں اثناء چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب بھی سفارتی سطح پر متحرک ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا ’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور دشمن پر لرزہ طاری: عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیے جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ثالثی کی پیشکش امریکہ نے
پڑھیں:
پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو چار ارب 10 کروڑ روپے خسارہ
روزینہ علی: پاکستانی ایئرپورٹس اتھارٹی کو فضائی حدود کی بندش کے چار ارب 10 کروڑ روپے خسارے کا انکشاف, وزارت دفاع نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔
۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک بند رہی ۔۔۔معرکہ حق کے موقع پر تمام بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی گئی ۔فضائی حدود کی بندش کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے
شاہکام چوک: تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد کی ہلاکت، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج