مقبوضہ کشمیر: پاکستان کی گولہ باری سے بھارتی ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں پاکستان حملے میں بھارت کا ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی وزارت دفاع کے حکام نے پریس کانفرنس کے دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار ٹھپہ کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ 4 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ تباہ کر دی گئی
رپورٹس کے مطابق راج کمار اپنے کوارٹر پر پاکستانی توپخانہ کا گولہ گرنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کی رات قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔
اس کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان موصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے اندر اہم فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص: وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک گفتگو
پاکستان نے انڈیا کے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کے علاوہ ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ اور آدم پور ائیر فیلڈ کو نشانہ بنایا۔
پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا ہے، جس کی مالیت لگ بھگ 1.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان موصوصذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان موصوص
پڑھیں:
کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی لاش تاحال برآمد نہ ہو سکی، ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی وضاحت
اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی لاش کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔
ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی محمد سلیم ترین کے مطابق لیویز فورس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں ہرنائی کے مختلف پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں تلاش کر رہی ہیں۔
محمد سلیم ترین نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے زردآلو سے نوجوان محبت اللہ سمالانی کی لاش ضرور برآمد ہوئی ہے جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: ہرنائی میں زوردار دھماکا، 11 مزدور جاں بحق 6 شدید زخمی
انہوں نے کہا کہ لاش کو کوسٹ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے تاہم اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی لاش کے حوالے سے کسی بھی علاقے سے کوئی اطلاع یا شواہد نہیں ملے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق زردآلو، کوسٹ اور ٹکری کے علاقوں کی مکمل تلاشی لی جا چکی ہے لیکن وہاں سے صرف محبت اللہ کی لاش ملی ہے، اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کی بازیابی کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان سے اغوا ہونے والے 2 کشمیری شہری 3 ماہ بعد گھر پہنچ گئے
واضح رہے کہ گزشتہ دن میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کو سفاکانہ طور پر قتل کردیا گیا ہے اور دونوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ہرنائی کے علاقے زردآلو سے برآمد ہوئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق محمد افضل اور ان کے بیٹے کو 2 ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان اغوا بلوچستان ہرنائی