اسلام آباد (اے بی این نیوز)بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ تباہ کردی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک اہم اسٹریٹجک ہوائی اڈے، سورت گڑھ ایئر فیلڈ، پر شدید حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں رن وے اور اہم فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حملے کے دوران متعدد جنگی طیارے اور دیگر اہم فوجی سازوسامان بھی متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ حملہ انتہائی درستگی کے ساتھ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اڈے پر موجود فضائی دفاعی نظام بھی ناکارہ ہو گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد اڈے کے ارد گرد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور فضا میں دھوئیں کے بڑے بادل چھا گئے۔مزید معلومات کے لیے سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پاکستان نے آپریشن “بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کیلر سیکٹر میں متعدد بھارتی پوسٹیں تباہ، دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا

بھارتی جارحیت کیخلاف لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ کارروائی جاری۔

 پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپورجوابی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول: سماہنی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دی۔

 کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ،  بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی  فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے اس سے قبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی جارحیت چیک پوسٹ تباہ کیلر سیکٹر لائن آف کنٹرول

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی، وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے
  • پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
  • بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
  • پاکستانی سائبر حملے ,بھارتی مہاراشٹرا الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کو ہیک کر لیا گیا
  • آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا
  • سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی  تباہ کر دی گئی
  • ادھم پور ایئر فیلڈ کو تباہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی
  • کیلر سیکٹر میں متعدد بھارتی پوسٹیں تباہ، دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا
  • گوجرانوالہ میں دو دھماکوں کی آواز، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا