پاکستانی سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائیٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک بھارت سائبر محاذ پر کشیدگی میں نیا موڑ آ گیا ہے جہاں پاکستانی ہیکرز کی جانب سے درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے کا نشانہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ سمیت کئی حساس اور کلیدی ادارے بنے۔
ذرائع کے مطابق، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس کا مکمل ڈیٹا یا تو ڈیلیٹ کر دیا گیا یا ناقابلِ رسائی بنا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)، اور یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) جیسے حساس اداروں کا ڈیٹا بھی لیک کر دیا گیا ہے۔ لیک ہونے والے ڈیٹا میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں۔
مزید برآں، حملے میں بھارت بھر میں نصب 2500 سے زائد سرویئلنس کیمروں کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے، جس سے ملکی سیکیورٹی نظام کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
سائبر ماہرین کے مطابق یہ حملہ انتہائی منظم اور مربوط نظر آتا ہے، جس کا مقصد نہ صرف حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا بلکہ بھارت کے سائبر انفراسٹرکچر کو غیر مستحکم کرنا بھی ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر، پروازیں منسوخ
یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لندن کا ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر اور کچھ منسوخ بھی کر دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والی کمپنی کولنز ایرو اسپیس کے سافٹ ویئر پر سائبر حملہ ہوا جس سے ایئرپورٹس کے الیکٹرانک سسٹمز بند ہوگئے۔ ادارے کی پیرنٹ کمپنی آر ٹی ایکس نے تصدیق کی ہے کہ مخصوص ہوائی اڈوں پر تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں، تاہم وہ اس خرابی کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
برسلز ایئرپورٹ نے بتایا کہ حملے کے بعد خودکار نظام بند ہوگیا ہے اور مسافروں کو مینول چیک اِن اور بورڈنگ کے ذریعے سہولت دی جا رہی ہے، لیکن پروازوں کے شیڈول پر اس کا براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔
ادھر برلن ایئرپورٹ نے بھی سسٹم متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ جرمنی کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ فرینکفرٹ اور سوئٹزرلینڈ کا تزیورخ ایئرپورٹ اس حملے سے محفوظ رہے۔
یورپی ایئرلائنز ایزی جیٹ نے کہا کہ وہ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے، تاہم دیگر بڑی ایئرلائنز نے فوری ردعمل نہیں دیا۔ حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے قبل اپنی ایئرلائنز سے پروازوں کی تصدیق کر لیں۔