آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت ’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘‘ ایک حکم ہے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ،۔ اللّٰہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔
سیکیورٹی ذرائع کے اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی، آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں ابھی تک بھارت کے 10 اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری تباہ ہوگئی، براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا، بھارت کے سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی زرائع کے مطابق فوجی اور سیاسی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارت کے
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل، تین جوان شہید
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مستونگ میں پانچ اور چھ اگست کی درمیانی شب فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔
جوابی کارروائی کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر رضوان کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا، شہید میجر نے ہمیشہ اپنے فوجیوں کی آگے سے قیادت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں صفائی کا آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Post Views: 4