پاکستان کا بڑا سائبر اٹیک، اہم بھارتی سائٹس اور ہزاروں سرویلنس کیمرے ہیک کر لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کا بھرپور جواب جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں شروع کیے گئے ’ آپریشن بُنيَان مرصُوص‘ کے تحت پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔
بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک
پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کی آفیشل سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔
ہیکرز کی جانب سے نشانہ بنائی گئی بھارتی سائٹس کا ڈیٹا مکمل طور پر اڑا دیا گیا ہے۔
ڈیٹا لیک
ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔
ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ائیر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں
اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہیک کر
پڑھیں:
یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ
یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد ہیتھرو اور برسلز کے ایئرپورٹ بھی متاثر ہو گئے ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ایک ادارے پر سائبر حملے کے باعث یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ بھی متاثر ہوا ہے، اس دوران کئی پروازوں میں تاخیر اور جبکہ کچھ منسوخ بھی ہوئیں۔برسلز ایئرپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ واقعہ جمعہ (19ستمبر) کی رات پیش آیا، جس سے خودکار نظام غیر فعال ہوا، متبادل کے طور پر مسافروں کا مینول چیک اِن اور بورڈنگ کی جا رہی ہے۔
ہیتھرو ایئرپورٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ کولنز ایرو اسپیس، جو دنیا بھر کے کئی ہوائی اڈوں پر مختلف ایئرلائنز کو یہ سسٹمز فراہم کرتا ہے، ایک تکنیکی مسئلے سے دوچار ہے جس سے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو ممکنہ تاخیر برادشت کرنی پڑ سکتی ہے۔برسلز ایئرپورٹ اور برلن ایئرپورٹ نے بھی الگ الگ بیانات میں تصدیق کی کہ وہ سائبر حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔
کولنز ایرو اسپیس کی پیرنٹ کمپنی آر ٹی ایکس (آر ٹی ایکس) نےکہا کہ اسے مخصوص ہوائی اڈوں پر اپنے سافٹ ویئر میں سائبر حملے کے بعد مسائل کا سامنا ہے تاہم ادارے نے اُن ہوائی اڈوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔