پاکستان نے بھارت میں پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ اور بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کر دیا ہے۔ راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ بھارت کی اکھنورایوی ایشن بیس کوبھی راکھ کا ڈھیربنا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپلائی ڈپو" اڑی "کو بھی ملیا میٹ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت سے اپنا بدلہ چکا دیا، آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرصُوصٌ‘‘ نے دھاک بٹھا دی۔ پاک فوج کی کاری ضربیں جاری ہیں، پاک فوج نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج کو تباہ کر دیا ہے۔ بھارت میں ایئربیس ادھم پور کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت میں پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ اور بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کر دیا ہے۔ راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ بھارت کی اکھنورایوی ایشن بیس کوبھی راکھ کا ڈھیربنا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپلائی ڈپو" اڑی "کو بھی ملیا میٹ کردیا گیا ہے۔

انڈیا میں اندھیرے چھا گئے ہیں۔ بھارتی ایئرفیلڈ آدم پور کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے زیادہ تر فتح1 میزائل سسٹم کے ذریعے بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ جے ایف17 تھنڈر کے ذریعے بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے اپنے کاری جوابی وار میں ایئر فیلڈز سمیت  بیشتر بھارتی ویب سائٹس  بھی ہیک کر لی ہیں۔ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ بھی  ہیک کرلی گئی ہے۔ بھارت کی کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، بھارتی ماہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی ہے۔ ہیک کی گئی تمام بھارتی ویب سائٹس کا مکمل مواد اُڑا دیا گیا ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورسز کا ڈیٹا  بھی لیک کر دیا گیا ہے جبکہ یونیک آڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا بھی لیک کر دیا گیا ہے۔

ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئرفورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن و دیگر شامل ہیں، جبکہ بھارت میں 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لئے گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اُرتی مہاراشٹر سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کیا گیا ہے اور پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا ہے۔ پاکستانی سائبر حملے میں مہاراشٹر سٹیٹ کمپنی کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، جبکہ مہاراشٹر سٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اُڑا دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان نے بھارت تباہ کر دیا دیا گیا ہے بھارت میں ہیک کر کو بھی

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا