پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف ’’آپریشن بنیان مرصوص OPERATION BUNYAN UN MARSOOS STARTS‘‘کا آغاز کر دیا ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے ۔
بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فن لینڈ میں جنگی طیارہ آرکٹک علاقے میں گر کر تباہ
فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔
فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔
ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کے باعث فی الحال کمرشل پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم اگلی پرواز کئی گھنٹوں بعد متوقع ہے۔
تا حال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔