اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے پاکستان نے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے تو ثبوت سامنے لائے، اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف نقصان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سےآرٹلری، مارٹر اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جا رہی ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جوابی کارروائی میں پاکستان بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہا ہے، ایل او سی پر موجود بھارتی چوکیوں کی بات کر رہا ہوں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایل او سی سے بھارتی فوج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملہ بالکل بھی نہیں کیا، بھارت کا من گھڑت پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔
پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے: اسحاق ڈار
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21ویں صدیں کی جنگوں میں ہدف کو نشانہ بنایا جائے تو واضح ثبوت ہوتے ہیں، بھارتی میڈیا بغیر ثبوتوں کے جھوٹی کہانیاں بنا کر دُنیا کو گمراہ کر رہا ہے، جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو دنیا دیکھے گی، پاکستان دفاع میں کارروائی کرے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، دہشت گردی واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی چالوں کو روکنا ہو گا، پہلگام واقعے پرحکومت پاکستان نے بھارت کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش سے راہ فرار اختیار کی، بھارت نے پہلگام حملے کا کوئی ثبوت دیے بغیر 6 مقامات پر مساجد، عبادت گاہوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا: وزیر دفاع
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی حملے میں معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے جہادی تنظیموں کی موجودگی کا بوسیدہ بیانیہ دہراتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے بےبنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے، پاکستان غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مستند شواہد پیش کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت پہلگام کےحملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے تو اس کے ثبوت کہاں ہیں؟ بھارت کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عدالت،جج اور جلاد بھی خود ہی بن جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنا پاکستان نے کر رہا ہے نے کہا کہ کہ بھارت ایس پی
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ رقابت والا تصور باقی نہیں رہا، ہماری جیت کا تناسب 1-10 ہے: سوریا کمار یادیو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب روایتی حریف پاکستان کے ساتھ رقابت والا تصور باقی نہیں رہا اور دونوں ٹیموں کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں بنتا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ گزشتہ 10 سے 15 مقابلوں پر نظر ڈالیں تو بھارت ہی ہمیشہ برتری حاصل کرتا رہا ہے، پاک بھارت میچز کے ریکارڈ کا تناسب تقریباً ایک کے مقابلے میں دس ہے، اس لیے لوگوں اور صحافیوں کو بار بار یہ سوال دہرانا چھوڑ دینا چاہیے کہ پاکستان اور بھارت کا اصل حریف کون ہے۔
بھارتی کپتان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ فیلڈنگ کے شعبے میں نمایاں غلطیاں ہوئیں، تاہم ان کے مطابق ابھی کئی اہم میچز باقی ہیں اور ٹیم جلد اپنی کمزوریوں پر قابو پا لے گی۔ انہوں نے کیچ چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوں محسوس ہوتا تھا جیسے ان کے ہاتھوں میں مکھن لگا ہوا ہو۔ یادیو نے یہ بھی بتایا کہ فیلڈنگ کوچ نے کیچ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو فوری طور پر ای میل کے ذریعے طلب کر لیا ہے۔
وکٹ کے حوالے سے سوال پر سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ دبئی کی پچ 14 ستمبر کے بعد نسبتاً آسان محسوس ہو رہی ہے، اسی لیے ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کے بقول میچ کا اصل ٹرننگ پوائنٹ دس اوورز کے بعد آیا جب بھارتی بولرز نے نیا انداز اپنایا۔ انہوں نے خاص طور پر بولر ڈوبے کے اسپیل کو فیصلہ کن قرار دیا، جس کے دوران پاکستانی بیٹرز ایک کے بعد ایک وکٹ گنواتے گئے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے انیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔