احمد منصور:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کے نئے شواہد سامنے آگئے جہاں بھارتی فوج نے اپنی فوجی ناکامیوں اور بوکھلاہٹ کے بعد معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ دعویٰ کہ وہ صرف دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جھوٹا پروپیگنڈا ثابت ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری علاقوں پر گولہ باری کر رہی ہے تاکہ اپنی فوجی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور ہر محاذ پر قوم کا دفاع بہادری سے کر رہی ہے۔

 بھارتی فوج کی بربریت سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہےجبکہ فوجی ذرائع نے بھارتی دراندازی کی ویڈیوز اور تصویری شواہد بھی حاصل کر لیے ہیں جو جلد منظرعام پر لائے جائیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بھارتی فوج

پڑھیں:

بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہو ئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر



اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے، دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپ بھارت سے ایسی توقع کر سکتے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، جب ہم نے دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ کرنا شروع کی تو بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشت گردی پر اتر آیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ بات ثابت ہو چکی کہ دہشت گردی میں بھارت کس طرح ملوث ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جب یہ حملہ ہوا تو پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کو چنا، ہم نے بزدل دشمن کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری
  • شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت خود ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول
  • بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار
  • شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول بھٹو
  • معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا
  • بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہو ئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ/ لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا
  • بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی