لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کی دشمن کو للکار، مودی حکومت کیلئے اہم پیغام
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔
بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ْ
سابق کور کمانڈر آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
بعد ازاں آصف غفور کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ ( نیچے شیئر کی گئی تصویر ) کو چھپا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹ میں آصف غفور نے دشمن کو للکارتے ہوئے کہا تھا ’ یہ تو صرف ایک پوسٹ ہے، بھارت تم پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ کیسے کروگے؟
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
اپنی ٹوئٹ میں آصف غفور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ نریندر مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا کہ ہمارے عزم کا امتحان نہ لو اور پاکستان کے ساتھ کوئی گڑبڑ نہ کرو، تم دراصل دہشتگرد ریاست ہو اور تم نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیر کے خلاف اس کا بدترین مظاہرہ بھی کیا‘۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر کی عمارت کی تاریخی حیثیت محفوظ , فیض احمد فیض گیلری بنانے کافیصلہ
اپنی ٹوئٹ میں آصف غفور نے مودی کو ایک بار پھر اپنی سفاکیت ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے تنبیہ کیا کہ اب باز آجاؤ ورنہ پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں بڑے نتائج کے لیے تیار رہو۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا صف غفور
پڑھیں:
آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جارحیت پر آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے حکومت پاکستان سے بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔