ہماری تیاری شروع دن سے تھی جس کا مظاہرہ دنیا نے دیکھ لیا؛ اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے پہل نہیں کی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا، ہماری تیاری شروع دن سے تھی جس کا مظاہرہ دنیا نے دیکھ لیا ۔
اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی وزیرخارجہ سے بات ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ جوابی کارروائی تھی، بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائے گا، امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی وزیرخارجہ سے بات کریں گے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کے 80 ڈرون گراچکے ہیں، بھارتی حملوں میں ہمارے 35 افراد شہید ہوئے تھے، نورخان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر حملے ہوئے ہیں، ایک طرف امن کی بات دوسری طرف حملے، بغل میں چھری منہ میں رام رام والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن شروع کردیا فتح ہماری ہوگی، بھارت نے پاکستان پرالزام لگائے مگر اب تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے بے پناہ جھوٹ بولا، کہا گیا کہ 15 اہداف کونشانہ بنایا گیا، مغربی اوردوست ممالک سمجھتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں، ہماری تیاری شروع دن سے تھی جس کا مظاہرہ دنیا نے دیکھ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو سمجھائے اس نے کیا غلطی کی ہے، بھارت نےچھپ چھپ کر ہم پر ڈرون اور میزائل داغے، بھارت کیلئے یہ ثابت کرنا ناممکن ہے کہ وہ جوہری طور پر زیادہ طاقتور ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
انہوں نے مزید کہا کہ جب سے بھارتی طیارے اور ڈرونز گرائے ہیں بھارت کی مایوسی بڑھ گئی، ہم نے پہل نہیں کی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا، پاکستان ہمیشہ امن کاداعی رہا ہے، بھارت نے بے پناہ غلط بیانی کی، اگر کشیدگی بڑھے گی تو خطے سے باہر بھی نکلے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے
پڑھیں:
بھارت کیخلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وار فیئر کا ایک ٹول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے، پراکسی وار 80 کی دہائی میں شروع ہوئی، لاہور، راولپنڈی میں دھماکے ہوئے۔