پاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی صدرِ مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی۔
ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے صدر کو بھارت کے خلاف آپریشن سے متعلق ابھی تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی لیڈرشپ سے ٹیلی فونک رابطہ بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہواضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاسی لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، حافظ نعیم الرحمٰن، خالد مگسی، چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
وزیرِ اعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللّٰہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا، پہلگام واقعے پر حقائق جاننے کےلیے غیرجانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کا میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت
وزیر اعظم شہباز شریف نے مادر وطن کے عظیم سپوت میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کی 67 ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم میجر طفیل محمد شہید کی عظیم قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ان ہیروز پر فخر کرتا ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر دلیرانہ مقابلہ کر رہی ہیں وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا.