پاک بھارت کشیدگی، وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری موجودہ کشیدہ صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
بھارت میں ایئر بیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی، اس علاوہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
پاکستان نے سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کردیا، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر فیلڈ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین مختلف ممالک ہیں، مگر ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان تینوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا پختہ عہد کیا ہے۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کی فوجی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا، جس میں آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور حامی رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی افواج کی بہادری کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی فوج نے دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرائے، جس سے دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے علاقائی امن کے لیے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ترکی، قطر اور دیگر ممالک کے کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کوششوں اور غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک کی ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ترکی کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی کوششوں کو بھی قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ترکی نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔