شاہ رخ نے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،سمرتی ایرانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ سمرتی ایرانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انہیں اپنی پہلی ملاقات میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران سمرتی ایرانی نے بتایا کہ ان کی شاہ رخ سے پہلی ملاقات اپنے شوہر زوبن ایرانی کے ذریعے ہوئی تھی اس لیے جب شاہ رخ نے انہیں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تو انہیں یہ مشورہ بڑا عجیب وغریب اور مضحکہ خیز لگا۔
بھارتی اداکارہ و سیاستدان سمرتی ایرانی کے مطابق ’میرے شوہر شاہ رخ کو جانتے تھے اس لیے میں ان کے پیچھے پڑی ہوئی تھی کہ شاہ رخ سے میری ملاقات کروائیں اور جب میری شاہ رخ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ ’ میں تمہیں بتارہا ہوں کہ شادی مت کرنا‘ جس پر میں نے ان سے کہا کہ بھائی، بہت دیر ہو گئی‘۔
دوسری جانب سمرتی ایرانی نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان سے پہلی ملاقات سے متعلق بتایا کہ ’ممبئی کے ایک کالج میں سلمان اور میرے شوہر زوبن ایرانی کلاس فیلو تھے، جب زوبن نے مجھے سلمان سے ملوایا تو اس ملاقات میں سلیم خان وہاں موجود تھے‘۔
سمرتی کے مطابق پہلی ملاقات کے دوران سلیم خان نے مجھے کہاکہ تم کو معلوم ہے تمہارے میاں صاحب میرے بیٹے کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟ یہ میری کار چرا کر ڈرائیو کیلئے نکل پڑتے تھے، نکمے ہیں دونوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سمرتی ایرانی پہلی ملاقات شاہ رخ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون، دفاعی شراکت داری اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف اور ڈاکٹر لاریجانی نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اور پاک ایران تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔آرمی چیف نے خطے کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور ایران کے اسٹریٹیجک اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دوسری جانب ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے