علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑے میں نیا موڑ آگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
کراچی :پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکارہ منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
علیزے شاہ اور منسا ملک نے 2023 میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھا کہ نوبت ہاتھا پائی تک آگئی تھی۔
علیزے شاہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر کھل کر بیان کرتے ہوئے پورا قصہ بتایا تھا کہ ڈرامے کے سیٹ پر منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے بھی چپل دے ماری۔
علیزے شاہ نے اب منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی معاملہ عدالت لے جانے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔
اداکارہ نے قانونی نوٹس کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی جو بعد میں غائب ہوگئی۔
اس تنازع میں اداکار سمیع خان نے بھی ایک انٹریو میں لب کشائی کی تھی جو ڈرامے کی کاسٹ کا حصے ہونے کے ساتھ ساتھ واقعے کے عینی شاہد بھی تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی سی بی کی شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا کے مبینہ جھگڑے کی افواہوں کی سختی سے تردید
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے رکن کے مابین مبینہ جھگڑے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں یہ مکمل طور پر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی کسی بھی ٹریننگ یا پریکٹس سیشن کے دوران ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے قومی ٹیم کے اتحاد، مورال اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سوچی سمجھی سازش ہیں۔ یہ الزامات صرف اور صرف کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ساکھ اور ٹیم کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے لیے گھڑے گئے ہیں۔
The Pakistan Cricket Board (PCB) categorically denies the baseless, fabricated, and defamatory allegations currently being circulated on social media pertaining to an alleged incident involving Shaheen Afridi, team captain Salman Ali Agha, and a member of the coaching staff. The…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 31, 2025
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث افراد یا گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گا، جس میں ہتکِ عزت اور سائبر کرائم جیسے مقدمات شامل ہوں گے۔ جو بھی شخص اس من گھڑت مہم کو پھیلانے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق مکمل کارروائی کی جائے گی۔
کرکٹ بورڈ نے عوام، میڈیا نمائندگان اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے غیر مصدقہ اور غیر ذمہ دارانہ مواد کو پھیلانے یا اس کی تائید کرنے سے گریز کریں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور قومی ٹیم کی حرمت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور ایسی افواہوں کے خلاف سختی سے نمٹے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سلمان علی آغا شاہین شاہ آفریدی