حمیرا اصغر کیس؛ فلیٹ سے لیے گئے سیمپلز کی رپورٹ میں حیران انکشافات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اداکارہ حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں حیران کن پیشرفت سامنے آگئی۔ ان کی 10 ماہ پرانی لاش فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ اکیلی رہائش پذیر تھیں۔
اداکارہ کے کراچی میں واقع فلیٹ سے اکٹھے کیے گئے مختلف سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس منظرِ عام پر آ گئی۔
جائے وقوعہ سے 6 مختلف سیمپلز اکٹھے کیے گئے تھے جن میں سے پانچ نمونے پیالوں میں موجود سفوف سے حاصل کیے گئے جبکہ چھٹا نمونہ کچن میں رکھے گئے نمک کا تھا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پیالوں میں موجود سفوف سمندری نمک ہے، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
حیران کن طور پر باورچی خانے سے ملنے والا نمک پیالوں والے نمک سے مختلف پایا گیا۔
کیمیکل رپورٹ سے کیس میں کئی اہم پہلو سامنے آئے ہیں، جو آئندہ تفتیش کی سمت متعین کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ کرائے پر اکیلی رہا کرتی تھیں۔
مالک مکان نے کرایہ نہ ملنے پر کیس کیا ہوا تھا اور جب عدالتی بیلف فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو گلی سڑی لاش ملی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فلیٹ سے
پڑھیں:
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن چھین لی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے سفیان دستور چار درجے بہتری سے 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست ہیں۔