امریکا پاکستان تجارتی ڈیل! پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس پیش رفت کا مقصد نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ امریکی تجارتی خسارے کو بھی کم کرنا ہے۔
امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد پاکستانیوں کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہے کہ اس ڈیل سے پاکستان اور اس میں رہنے والے لوگوں کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کی تجارتی ڈیل پاک امریکا تعلقات کے لیے ایک اہم ڈیل ہے، اب پاکستان کے لیے امریکا کی جانب سے عائد ٹیرف میں کمی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ امریکا نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، امریکا کا پاکستان میں تیل کے ذخائر پر انویسٹ کرنے کا اعلان بہت خوش آئند ہے۔ کسی اور ملک کے ساتھ امریکا نے یہ بات نہیں کی ہے۔ امریکا کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، کرپٹو پر بھی بات ہوئی ہے جس پر امریکا نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان میں تیل کے کتنے ذخائر، تیل نکلنے کا تناسب کیا ہوگا؟
خرم شہزاد نے کہا کہ امریکا پاکستان تجارتی ڈیل سے پاکستان میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ پاکستان اپنی ایکسپورٹ کو بڑھا سکے۔ ٹیکسٹائل، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان ترقی کر سکے۔ میرے خیال میں اب پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات بہت اچھے ہو جائیں گے جس سے پاکستانی حکومت اور یہاں پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔
ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سے امریکا کی ایکسپورٹس 6 ارب ڈالرز تک ہیں جبکہ امپورٹس ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالرز ہیں۔ اس ڈیل کا مقصد یہ ہے کہ اس فرق کو کم کیا جا سکے۔ اس ڈیل سے پاکستان کو موقع ملے گا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی آئی ٹی، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بہتر کر سکے۔ پاکستان کی مائنز پر کسی نے زیادہ توجہ نہیں دی۔ میرے خیال میں پاکستان کے پاس دنیا کے چوتھے بڑے تیل کے ذخائر ہیں لیکن ان کو نکالنا یا استعمال میں لانا پاکستان کے لیے آسان نہیں ہے، اس کے لیے بڑی کمپنیوں کی ضرورت ہے، جو تیل کے ان ذخائر کو نکالنے کے لیے کام کر سکے اور سرمایہ کاری کر سکے۔ اب امید نظر آ رہی ہے کہ پاکستان 2029 تک ریکو ڈک کی ایکسپورٹ شروع کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیے پاک-امریکا تجارتی ڈیل ہوگئی، اب تک کیا کچھ ہوا؟
ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ اب پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی ایکسپورٹس کو بڑھائے اور آئی ایم ایف سمیت دیگر ممالک سے قرض سے جان چھڑا سکے۔ امریکا نے چونکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان پر کم ٹیرف عائد ہو گا تو پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ مارکیٹ میں اپنا نام پیدا کر سکے اور بھارت کو پیچھے چھوڑ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک امریکا تجارتی معاہدہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستان میں تجارتی ڈیل سے پاکستان پاکستان کے امریکا نے کے ساتھ کے لیے تیل کے کر سکے
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے سی اے اے اور پاکستانی ایئر لائنز کے طیاروں کا ابتدائی آڈٹ کیا تھا۔جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال پنجاب،دفعہ 144میں 7روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم