پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 39 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 977 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 447 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 4 سو 12 کی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 20 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
پنجاب کے سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بخار، جلدی امراض ، آشوب چشم ، ڈائریا ، سانپ اور کتے کے کے کاٹنے کے 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کی تعداد7 لاکھ55 ہزار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سانس کی تکلیف کےساتھ 5 ہزار مریض، بخار کے ساتھ4300،جلدی الرجی کے4ہزار،آشوب چشم کے700 مریض رپورٹ ہوئے۔
سانپ کے کاٹنے کے5 کیسز اور کتے کے کاٹنے کے20 کیسز، ڈائریاکے1900سےزائد مریض سامنے آئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 405 فکس کیمپس میں 2 لاکھ79ہزار مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔