پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کچے گھروں کے مکینوں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا دورہ کیا اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا اور سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کی جَلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن وہیلز کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میراں پور گاؤں میں امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔
انہوں نے گردوارہ جنم استھان اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو مٹھائیاں دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیا اور
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔