اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں 32 ویں آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر لائو پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (لائوس) کے وزیر خارجہ تھنگ سوانا پومیوینے سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر فریقین نے جاری دوطرفہ مصروفیات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار بھی کیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی ہاکی کے معاملات پر اجلاس

اسلام آباد:

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ہاکی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وفاقی وزیر اطلاعات، سیکریٹری آئی پی سی، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت خارجہ و وزارت اوورسیز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہاکی کو قومی کھیل تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ادارہ جاتی سرپرستی کو مضبوط بنایا جائے، طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے اور تمام سطحوں پر ہاکی پر ازسرنو توجہ دی جائے۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور کینیڈا کا اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پراتفاق
  • اسحاق ڈارکی کینیڈا کی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی ہاکی کے معاملات پر اجلاس
  • پاکستان میں آسیان ہیڈز آف مشنز کی اسحاق ڈار سے ملاقات