مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی ادارے نیپرا نے ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی ہے۔ کراچی کے لیے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے جبکہ باقی ملک کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو اس کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یہ کمی اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جبکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو بھی برطرف کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیس نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’ سب انسپکٹرز‘ کی اوپن میرٹ پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیاہے ، اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 ہے ، مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 300 سب انسپکٹرز بھرتی کیئے جائیں گے ۔ اپلائی کرنے کیلئے کم سے کم اہلیت سکینڈ ڈویژن میں گریجوایشن ہے ،لڑکوں کیلئے قد کی اہلیہ 5 فٹ 7 انچ جبکہ لڑکیوں کیلئے 5 فٹ 2 انچ ہے ۔
سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl
مزید :