Express News:
2025-07-10@17:55:15 GMT

لاہور؛ بیٹی پر فائرنگ کرکے والد نے خود بھی گولی مار لی

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

لاہور:

کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جیکب آباد،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں صحابہ کرام کے گستاخ پر کیس داخل گرفتار نہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بقا محمدتھانے کی حدود قصبہ بخش علی جکھرانی میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی پر مبنی ویڈیو رکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر رکھنے والے کھتوری جکھرانی کے خلاف سرکاری مدعیت میں عوامی احتجاج کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،لیکن تاحال گستاخ کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں شدیداشتعال پایا جاتا ہے ، کیس کے اندراج کے بعد کھتوری جکھرانی نے معافی نامے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر رکھی دوسری جانب مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے جنکی قبیح حرکت سے محبان صحابہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔پولیس نے کیس داخل کرکے صرف خانہ پوری کی ہے گستاخ کو فی الفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • ژوب، لاہور جانیوالی مسافر کوچز پر مسلح افراد کا حملہ، 10 مسافر اغواء
  • پولیس حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں طلب، روبکار جاری
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار
  • لاہورمیں کتے نے بچے کو کاٹ لیا، کتے کا مالک گرفتار
  • لاہور؛ مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار گرفتار
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا؟ باپ نے بیٹی کو گولی مارکر قتل کردیا
  • بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟
  • لاہور میں کتے نے بچے کو کاٹ لیا، کتے کا مالک گرفتار
  • جیکب آباد،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا ملزم گرفتار