ہائیکورٹ: سلمان شہباز پر چیک باؤنس کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز پر چیک بائونس کا مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، سلمان شہباز کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سیشن کورٹ نے دس جولائی کو قانون کے منافی حقائق کا جائزہ لیے بغیر چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ لیپ ٹاپ کبھی کمپنی تک پہنچے ہی نہیں، کمپنی کے ملازم نے چیک چوری کر کے آگے دئیے، کمپنی کے ملازم پر چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔ لہٰذا کمپنی کا ان چیکس سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالت نے مدعی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ابھی تک یہ نہیں بتا سکے کہ خریداری کس تاریخ کی ہے؟ لیپ ٹاپس خریداری کی رسیدوں پر وصولی دیتے وقت کمپنی کی سٹیمپ بھی موجود نہیں؟ یہ کمپنیوں کا معاملہ ہے، کمپنیاں ایسے کام نہیں کرتیں، دوران سماعت وکیل سید فراز حیدر نے بتایا کہ سلمان شہباز کی کمپنی نے 17 لیپ ٹاپ خریدے لیپ ٹاپ کی خریداری پر 6لاکھ کا چیک دیا گیا، کیش کرانے پر چیک بائونس ہو گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں استدعا کی کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے،متعلقہ عدالتوں میں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
مزید :