پشاور:

بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔

اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارت آج سے نہیں ہمیشہ سے پاکستان اور اس پورے خطے کے اندر جتنی دہشتگردی ہو رہی ہے اس میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کشمیر اور گلگت بلتستان کا بھی منسٹر رہا ہوں، اب میں فیٹف کو خط بھی لکھ رہا ہوں اور ساتھ خود وہاں جاکر وضاحت سے بتاؤں گا۔ اس کے علاوہ پورے پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خاص طور پر افغانستان کے اندر جو جنگ تھی تو 100 سے زیادہ سفارتخانے بھارت نے کھولے ہوئے تھے۔ نہ وہاں پر بھارت کی طرف سے تجارت ہو رہی تھی، نہ سرمایہ کاری ہو رہی تھی اور نہ سفارت کاری ہو رہی تھی بلکہ ان سفارتخانوں کے ذریعے صرف پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے کام کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ میں یہ بھی ایکسپوز کروں گا کہ پورے پاکستان کے اندر دہشتگردی اور بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اندر دہشتگردی میں بھارت کیا کردار ہے، میں یہ سب وہاں پر خود ایکسپوز کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا کو بتاؤں گا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہمارا لیڈر عمران خان، ہماری پوری پارٹی اور پوری قوم سب کے سب متحد ہیں۔ ابھی حال ہی میں بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس میں بری طرح شکست ہوئی۔ اس پر عمران خان اور پوری قوم سمیت ہماری دفاعی فورسز نے یہ ثابت کیا ہے کہ بھارت ہم تمہارا بندوبست کرنا جانتے ہیں۔

علی امین نے کہا کہ میں واضح طور پر یہ کہتا ہوں کہ اس پورے خطے کے اندر دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، چاہے وہ چائنیز پر حملے ہوں، کسی تنصیبات پر حملے ہوں یا کسی اور طرح کی دہشت گردی جو اس ملک میں ہو رہی ہے اس کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اسی طرح میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پشتونوں نے کشمیر کو آزاد کروایا تھا، ان شاءاللہ وقت آئے گا کہ یہ جو باقی کشمیر جس پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے ہم پختون اس کو بھی آزاد کروائیں گے۔

علی امین نے کہا کہ مودی میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں کہ ہم تمہاری طرح بزدل نہیں ہیں کہ ہم رات کی تاریکی میں آئیں۔ ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں اور اگلے کو بتا کر آتے ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ فتح ہمیشہ سچ اور حق کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بھارت جو دہشتگردی پھیلا رہا ہے اس کے خاتمے کے لیے ہماری عوام اور ہماری فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس ملک میں جتنی حکومتیں ہیں وہ ساری حکومتیں، پوری قوم اور تمام دفاعی ادارے، پوری قوم پاکستان کی دفاع کے لیے ایک ہے، متحد ہے۔

مودی کو پیغام دیتے ہوں علی امین نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں، میں تمہیں اور تمہاری حکومت کو بھی ایکسپوز بھی کروں گا۔ تم نے جو سیاق و سباق سے ہٹ کر ایک غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی ہے، میں فزیکلی وہاں جا کر بتاؤں گا اور ثابت کروں گا کہ دہشتگردی کے حوالے سے فیٹف کی گرے لسٹ میں جانے کے لیے بھارت 100 فیصد فٹ ہے اور ان شاءاللہ فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈلواؤں گا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج مجھے عمران خان کی وہ بات یاد آرہی جو انہوں نے مودی کے بارے میں بالکل ٹھیک کہی تھی کہ ’’Small man in big office‘‘۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ میں پاکستان کے میں بھارت انہوں نے علی امین پوری قوم کے اندر کروں گا کے لیے ہو رہی

پڑھیں:

بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت خود امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ۔

قرارداد 2788 کے تناظر میں تنازعات کے پرامن حل پر مباحثے کے دوران پاکستان مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے حق جواب میں  کہا کہ ایک وفد نے تنازعات کے پُرامن حل پر ہونے والی بحث کو حقائق مسخ کرنے، انکار اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ؛ بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت خود جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، مگر آج اسی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔ قراردادوں کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔  ایک طرف سیاسی آزادی ہے، دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے بے اعتنائی کا مظہر ہے۔

پاکستانی مندوب نے حق جواب میں کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے؛ ہزاروں بے گناہ شہریوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد حقیقی ہے۔

قونصلر صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک علاقائی حدود سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کیس اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ بھارت میں ہندوتوا پر مبنی انتہا پسند نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کا رنگ دے دیا ہے، جبکہ اقلیتیں امتیازی سلوک اور جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشتعال انگیزی اور جارحیت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا اور تنازعات کے پُرامن حل کو ترجیح دی۔ جنوبی ایشیا میں امن کا راستہ انکار یا ہٹ دھرمی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری سے ہو کر گزرتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ قرارداد 2788 پر اس کی روح اور متن کے مطابق عمل کرے، اپنے معاہداتی وعدے پورے کرے اور جموں و کشمیر تنازع کے پُرامن حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کا ایس سی او سمٹ میں خطاب
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم