پٹرول 7. 54 روپے لٹر سستا، ڈیزل 1.48 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی 17.74 روپے کلو سستی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کر دی۔ ایل پی جی کا 11.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟