UrduPoint:
2025-11-02@13:09:16 GMT

ایل پی جی سستی کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT

ایل پی جی سستی کر دی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2025ء) ایل پی جی سستی کر دی گئی، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قمیت میں بڑی کمی کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہے اور 11.

8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نے بتایا کہ اگست کے لیے گھریلو سلینڈر کی قمیت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ جولائی میں گھریلو سلینڈر کی قمیت 2750روپے 60پیسے تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233روپے مقرر تھی تاہم اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت قیمت215روپے 36پیسے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رواں ماہ کے دوران 2 مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے بعد اگلے ماہ کے آغاز سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ یکم اگست سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد یکم اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یکم اگست ست پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں3 روپے73پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 168روپے 73پیسے سے کم ہوکر 159روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی فی بیرل قیمت75.27ڈالر سے کم ہو کر73.19 ڈالر پر آگئی جبکہ پیٹرولیم پر فی بیرل پریمیم 9.61ڈالر سے کم ہو کر6.74 ڈالر پر آگیا، کسٹمز ڈیوٹی بھی 15روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 14روپے 29 پیسے پر آگئی۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، جس کے بعد وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم بھی رکھ سکتی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایل پی جی کی کے مطابق سے کم ہو کی قیمت سستی کر گیا ہے گئی ہے فی کلو کے بعد

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی