Islam Times:
2025-11-03@02:15:16 GMT

غزہ کی پٹی میں ابتر صورتحال "انسانیت کی تذلیل" ہے، سپین

اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT

غزہ کی پٹی میں ابتر صورتحال 'انسانیت کی تذلیل' ہے، سپین

ہسپانوی وزیر خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو داخل ہونیکی اجازت دے! اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس بیوینو نے غزہ کی پٹی میں ابتر صورتحال کو "انسانیت کی تذلیل" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ہوزے مینوئل الباریس بیوینو کا کہنا تھا کہ غیر انسانی صیہونی محاصرے کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو وسیع قحط کا سامنا ہے اور وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کی تذلیل ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق ہسپانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بارڈر کراسنگز کو مستقل طور پر کھول دے تاکہ انسانی امداد غزہ کی پٹی میں پہنچ سکے۔ اعلی ہسپانوی سفارتکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بھوک ہر روز مزید جانیں لے رہی ہے اور ہم امداد کے داخلے کے لئے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے بیان کے آخر میں ہوزے مینوئل الباریس بیوینو نے مزید کہا کہ غزہ میں 1 لاکھ بچے اور 40 ہزار نوزائیدہ شیر خوار "بھوک کے باعث موت" کے خطرے سے دوچار ہیں!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں

پڑھیں:

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • یوسف تاریگامی کا بھارت میں آزادی صحافت کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش
  • امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
  • بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت میں امن و امان کی موجودہ ابتر صورتحال کے ذمہ دار ہیں، کانگریس
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • غزہ، صورتحال میں بہتری کے لیے مزید تعاون درکار ہے: اقوام متحدہ