2025-05-11@16:05:40 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«کییف پر»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 اپریل 2025ء) امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر تنقید کرتے ہوئے ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، "یہ ضروری نہیں تھا، اور بہت برے وقت ہوا۔ ولادیمیر، رک جاؤ۔" انہوں نے مزید کہا، "کییف پر ہونے والے روسی حملوں سے میں خوش نہیں ہوں۔" انہوں نے روسی صدر پر جنگ بند کرنے اور معاہدہ کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا، "ایک ہفتے میں 5000 فوجی مر رہے ہیں۔ چلو امن کے لیے معاہدہ کرتے ہیں۔" ٹرمپ کا یہ بیان یوکرین کے خلاف ماسکو کی جارحیت کی مسلسل کارروائیوں کے درمیان امریکی صدر پوٹن کے لیے ایک نادر سرزنش کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کا یہ بیان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) سعودی عرب میں تین روزہ امن مذاکرات کے بعد روس اور یوکرین نے امریکہ کے ساتھ الگ الگ معاہدوں کے تحت بحیرہ اسود میں بحری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ واشنگٹن نے معاہدوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریق ایک "پائیدار اور دیرپا امن" کے لیے کام جاری رکھیں گے، جس کی وجہ سے ایک اہم تجارتی راستہ دوبارہ کھل سکے گا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ نہ کرنے کی جو جزوی جنگ بندی ہوئی تھی، اس کے نفاذ کے لیے بھی وہ "اقدامات تیار کرنے" کا پابند ہے۔ البتہ روس نے کہا ہے کہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست دباؤ میں، جو روس یوکرین جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، صدر وولودیمیر کے لیے یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے کییف کے لیے کوئی سکیورٹی ضمانت کے بغیر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑ رہا ہے، حالانکہ کییف کسی بھی امن معاہدے کے لیے اسے سب سے اہم قرار دیتا ہے۔ امریکہ: یوکرین کے لیے فوجی امداد روکنے کا حکم جاری گوکہ زیلنسکی بھی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے ہیں، لیکن امریکیوں کے ساتھ بات چیت میں وہ کوئی رسمی کردار ادا نہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) یوکرین نے روس پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کییف پر ایک سو سے زائد ڈرون حملے کیے ہیں۔ یہ حملے یوکرین کو امریکی جنگی امداد کی فراہمی میں تعطل کے بعد کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے کییف کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس سے قبل روس کی جانب سے یوکرین پر جمعے اور ہفتےکو ہونے والے حملوں کے نتیجے میں درجن بھر سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب تازہ حملوں کے بعد یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے راتوں رات 119 ڈرون حملے کیے جن میں سے 71 کو کییف اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 فروری 2025ء) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج پیر چوبیس فروری کو یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے ملک کے عوام کی ''مزاحمت‘‘ اور ''بہادری‘‘ کو سراہا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر جس فوجی چڑھائی کو ''خصوصی فوجی آپریشن‘‘ کا نام دیا تھا، اس نے یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا تنازعہ کھڑا کر رکھا ہے۔ اس تنازعے میں اب تک دونوں جانب سے دسیوں ہزار فوجی اور بڑی تعداد میں عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تین سال سے جاری روسی فوجی حملوں نے یوکرین کے جنوبی اور مشرقی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے دارالحکومت کییف پہنچے ہیں، جسے ڈاؤننگ اسٹریٹ نے یوکرین کے ساتھ تاریخی "100 سالہ شراکت داری" قرار دیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پہلے ہی وعدہ کی گئی معاشی اور فوجی مدد کو باضابطہ بنانے کے ساتھ ہی مزید پیش کش کا بھی امکان ہے۔ روسی یوکرینی جنگ: برطانیہ کو ٹرمپ سے کییف کی حمایت جاری رکھنے کی توقع یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی بھی برطانیہ جیسے اہم اتحادیوں کی جانب سے مضبوط حفاظتی ضمانتوں پر بات کرنے کے خواہاں ہیں، کیونکہ وہ اس بات سے کافی محتاط ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ یوکرین کو روس...