روس کے کییف پر بڑے ڈرون اور میزائل حملے، سات افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) یوکرینی دارالحکومت کییف سے پیر 23 جون کو موصولہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ شب روس نےیوکرین کے مختلف علاقوں میں درجنوں ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں صرف دارالحکومت کییف میں ہی سات افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ تازہ ترین روسی حملے دراصل تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے براہ راست دوطرفہ مذاکرات کے سلسلے میں تین ہفتے کے توقف کے دوران کیے گئے۔
کییف اور ماسکو کے مابین جنگ بندی کی سفارتی کوششوں کا سلسلہ قریب تین ہفتے قبل ہونے والی براہ راست ملاقاتوں کے بعد سے رکا ہوا ہے۔ صدر زیلنسکی کا بیانیوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ تازہ روسی حملوں میں چھ افراد کییف میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک اور شخص دارالحکومت کے باہر بیلا سیرکوا میں ہلاک ہوا۔
(جاری ہے)
صدر زیلنسکی نے کہا کہ ان حملوں کے دوران روس نے یوکرین کی طرف ایرانی ڈیزائن کردہ ڈرونز سمیت 352 ڈرونز اور 16 میزائل داغے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی نوعیت کا جنگی گولہ بارود ماسکو کو شمالی کوریا نے بھی فراہم کیا تھا۔
صدر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا، ''روس، ایران اور شمالی کوریا کے پڑوسی ممالک میں ہر ایک کو یہ سوچنا چاہیے کہ اگر قاتلوں کا یہ اتحاد برقرار رہتا ہے اور اپنی دہشت پھیلاتا رہتا ہے، تو کیا ایسے ہمسایہ ممالک اپنے ہاں انسانی جانوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
‘‘ یوکرینی صدر کا دورہ برطانیہصدر زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آج پیر 23 جون کو برطانیہ کا ایک دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ یوکرین کے شراکت داروں کے ساتھ دفاعی امور اور روس پر پابندیوں سے متعلق بات چیت کریں گے۔ برطانیہ کییف حکومت کے قریب ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ صدر زیلنسکی کا برطانیہ کا آج کا دورہ رواں ہفتے کے اواخر میں دی ہیگ میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہی اجلاس سے کچھ ہی پہلے ہو رہا ہے۔
صدر زیلنسکی کی دی ہیگ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کی خبر کو زیادہ ہوا نہیں دی جا رہی، جس کا مقصد ان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تصادم سے بچانا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی یوکرینی جنگامریکہ کے ریپبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد سے مغربی ممالک کے روس اور یوکرین کی جنگ کے بارے میں رویے کو یکسر بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے کییف کو پیچھے چھوڑا اور روس کے ساتھ قریبی تعلقات کے لیے دروازے کھول دیے۔
یوکرین پر تازہ ترین روسی حملے دراصل کییف پر ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ قبل کیے گئے ان حملوں کے بعد کیے گئے ہیں، جن میں 28 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تازہ ترین روسی حملے یوکرینی افواج کے کمانڈر ان چیف سِرسکی کی طرف سے روس پر حملوں کو تیز تر کر دینے کے عزم کے اظہار کے بعد کیے گئے۔
ادارت: مقبول ملک
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر زیلنسکی کیے گئے کے بعد
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔