یوکرینی دارالحکومت پر روسی میزائل اور ڈرون حملے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) یوکرینی دارالحکومت پر روس کی طرف سے یہ تازہ حملے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس دھمکی کے بعد کیے گئے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے دی گئی تھی۔ پوٹن نے ٹیلی فونک گفتگو میںٹرمپکو بتایا تھا کہ یوکرین کے حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں شدید ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ روس میں کیے گئے ان یوکرینی حملوں کے نتیجے میں کئی اسٹریٹجک بمبار طیارے بھی تباہ ہو گئے تھے۔
حملوں میں تین ہلاک ہلاکتیںکییف کی فوجی انتظامیہ کے مطابق تازہ روسی حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں کییف کے میئر نے ہلاکتوں کی تعداد چار بتائی تھی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد ریسکیو ورکرز تھے۔
(جاری ہے)
یوکرینی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس‘ پر لکھا، ''رات کے وقت روس نے اپنے تباہ شدہ طیاروں کا بدلہ یوکرینی شہریوں سے لیا۔
کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔‘‘تاہم روس نے کہا ہے کہ ان حملوں میں یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ رات بھر جاری رہنے والے ان حملوں میں یوکرین میں فوجی اور فوج سے متعلق اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔ روس کے مطابق یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف ''دہشت گردانہ کارروائیوں‘‘ کے جواب میں یہ حملے کیے گئے ہیں۔
صرف کییف کو نشانہ نہیں بنایا گیا، زیلنسکیادھر صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ان حملوں میں انچاس افراد زخمی ہوئے اور کییف کے علاوہ دیگر کئی شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس روسی کارروائی کے بعد انہوں نے مغربی اتحادیوں سے روس پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔
یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے ان حملوں میں تقریبا چار سو سات ڈرون استعمال کیے، جو اس جنگ میں ایک ہی حملے میں استعمال ہونے والے سب سے زیادہ ڈرونز تھے۔
اس کے علاوہ پینتالیس کروز اور بیلسٹک میزائل بھی داغے گئے۔کییف کی فوجی انتظامیہ نے کہا ہے کہ روسی حملوں کے باعث میٹرو ٹرانسپورٹ سسٹم بھی متاثر ہوا ہے کیونکہ ایک میزائل نے اسٹیشنوں کے درمیان ٹریکس کو نقصان پہنچایا ہے۔ ریاستی ریلوے کمپنی نے کہا کہ وہ شہر کے باہر ریلوے لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث بعض ٹرینیں متبادل راستوں پر منتقل کر رہی ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے عالمی برادری سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے 'ایکس‘ پر مطالبہ کیا، ''اگر کوئی (روس پر) دباؤ نہیں ڈال رہا اور جنگ کو مزید وقت دے رہا تا کہ مزید زندگیاں ختم ہوں، تو یہ مجرمانہ خاموشی اور (اس جرم میں) شراکت داری ہے۔ ہمیں فیصلہ کن انداز میں عمل کرنا ہو گا۔‘‘
کیف کا روس کے دو ایئر فیلڈز پر ''کامیاب‘‘ حملوں کا دعویٰکییف نے جمعے کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رات کے وقت روس کی دو ایئر فیلڈز پر ''کامیاب‘‘ حملے کیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایک حملہ روس کے جنوبی حصے میں جبکہ دوسرا ماسکو کے قریب ایک علاقے میں کیا گیا۔ یوکرین کے مطابق یہ ایئر فیلڈز ان روسی بمبار طیاروں کے لیے استعمال ہو رہی تھیں، جو یوکرین پر حملے کر رہے ہیں۔یوکرینی فوج نے بیان میں کہا، ''چھ جون کی رات، ساراتوو کی اینگلز ایئرفیلڈ پر ایک کامیاب حملہ کیا گیا، جہاں دشمن کے طیارے بڑی تعداد میں موجود تھے۔‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا، ''ریازان کے علاقے میں واقع ڈیاگیلیوو ایئرفیلڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ فضائی ری فیولنگ اور اسکارٹ فائٹر طیارے رکھتے ہیں جو یوکرین کی سرزمین پر میزائل حملوں کی معاونت کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔‘‘
ادارت: عندنان اسحاق
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نشانہ بنایا گیا ان حملوں میں نے کہا ہے کہ حملوں کے کے مطابق کیے گئے روس کے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔