وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جسے چند سال قبل تک پاکستان کا محفوظ ترین شہر تصور کیا جاتا تھا مگر اب کے محفوظ ہونے پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں کیونکہ یہاں ایک طرف حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچائی ہے جس سے حکومتی کارکردگی کا پول کھلا ہے وہیں دوسری طرف چوری کی وارداتوں میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

جون 2016 میں اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبہ مکمل کیا گیا تھا جس کے بعد کیمروں کی مدد سے شہر کو مانیٹر کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی چور یہاں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ آئے روز کوئی نہ کوئی چوری کی واردات سننے میں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی تاحال لاپتا

حال ہی میں اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دن دیہاڑے نقاب پوش مسلح افراد ایک گھر میں گُھس گئے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق شاید گھر کے اندر سے بھرپور جوابی کارروائی سے پہلے ہی مسلح افراد فرار ہو گئے۔

یہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے، دن دیہاڑے نقاب پوش مسلح افراد ایک گھر میں گُھس گئے، شاید گھر کے اندر سے بھرپور جوابی کارروائی سے پہلے ہی فرار ہو گئے، پولیس کو ابھی تک معاملے سے متعلق کچھ رپورٹ نہیں ہوا۔۔!! pic.

twitter.com/QenkO0eckZ

— Khurram Iqbal (@khurram143) July 25, 2025

صارفین اس پر بھی سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ آخر اسلام آباد کو کس کی نظر لگ گئی ہے جو تواتر سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، نہ اب اسلام آباد بارشوں سے محفوظ ہے اور نہ ہی ڈکیتوں سے۔

شبانہ شوکت تنقید کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ یہ دارالحکومت کے حالات ہیں تو باقی تو پھر اللہ ہی ہے۔

یہ دارالحکومت کے حالات ہیں، باقی تو پھر اللہ ہی ہے https://t.co/5RuznYV4TS

— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) July 25, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ چور گاڑی میں آئے تھے ان کو تو منٹوں میں پکڑ لینا چاہیے تھا۔

کار میں آئے تھے انکو پکڑنا تو منٹوں کی گیم ہونی چاہیے تھی

— M Nawaz (@MNawaz7610) July 25, 2025

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی سیکٹر ہو وہ اب ایسی وارداتوں سے محفوظ نہیں ہے اور اس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Yeah I have seen sector 14 ho ya 13 even in the f7 also bing surfing @ICT_Police MUST TAKE ACTION

— Khan Ka ???? sipahi (@khankatiger20) July 25, 2025

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، رہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ جبکہ دوسری طرف بارشوں سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب اور اس کی تباہ کاریاں صرف پہاڑی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ اب یہ شہروں میں موجود بڑی بڑی سوسائٹیز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

حالیہ مون سون بارشوں کےباعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد مقامات زیرآب آنے کے ساتھ ساتھ برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی تھی۔ پانی سڑک پر کھڑی ہوئی کچھ گاڑیوں کو بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ جبکہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ بہہ جانے والے شخص کی لاش برآمد کر لی گئی تھی جبکہ اُن کی بیٹی کی تلاش کا کام بدستور جاری ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے مختلف سوالات اٹھائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اسلام آباد میں چوریاں بارشیں چوری کی وارداتیں مون سون

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد اسلام ا باد میں چوریاں چوری کی وارداتیں اسلام ا باد

پڑھیں:

اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری

وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔

فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔

ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم 
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری