Jang News:
2025-10-29@12:06:36 GMT

طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کیلئے 18ویں روز بھی بند

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کیلئے 18ویں روز بھی بند

— فائل فوٹو

طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے آج 18ویں روز بھی بند ہے۔

پاک افغان سرحد باب دوستی بھی دوطرفہ تجارت کے لیے آج 18ویں روز بھی بند ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق باب دوستی گیٹ سے روزانہ 4 سے 5 ہزار افغان باشندے اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان سرحد بھی گزشتہ 18 روز سے بند ہے۔

ادھر خرلاچی سرحد پر بھی 18ویں روز دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کا سلسلہ بند ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: 18ویں روز بند ہے

پڑھیں:

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔ 

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

ایران کے صدر کی جانب سے پاک افغان  کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ 

 محسن  نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان  علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔

 صدر مسعود پزشکیان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ 

ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟

متعلقہ مضامین

  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاک افغان مستقل جنگ بندی: تجارتی اور سفارتی دباؤ برقرار رکھنا ہوگا
  • کمزور داخلی سیاسی نظام میں صوبائی خودمختاری رول بیک کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: رضا ربانی
  • بھارت سرحد کے ساتھ پاکستانی فضائی حدود آج اور کل3‘3گھنٹے کیلئے بند
  • 18ویں ترمیم کی تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی، رانا تنویر حسین
  • امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت
  • پاک-افغان سرحد، دہشت گردی اور ٹرانزٹ ٹریڈ
  • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک
  • فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشت گرد ہلاک ، پاک فوج کے5 جوان شہید