کییف پر روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد اب 31
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) کییف پر روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد اب 31
کییف پر روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد اب 31، ڈرون حملے اب بھی جارییوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کییف پر جمعرات کو کیے گئے روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر آج بروز جمعہ 31 تک جا پہنچی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں یہ اضافہ ملبے تلے سے مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہوا۔
جمعرات کی شب کیے گئے روسی فضائی حملوں میں ابتدائی طور پر 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں چھ اور دو سال کے دو بچے اور ایک 17 سالہ لڑکا بھی شامل تھا۔ سول ڈیفنس فورس کے مطابق ان حملوں میں تقریباً 160 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اگلی ہی رات روس نے ایک بار پھر ڈرون حملے جاری رکھے، جن می زاپوریژیا کے علاقے میں 63 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔
(جاری ہے)
اسی حملے میں مزید چار افراد زخمی ہوئے۔ڈنیپروپیٹروفسک میں بھی چار افراد ڈرون حملوں میں زخمی ہوئے، جن میں ایک سالہ بچہ اور 14 سالہ لڑکی شامل ہیں۔ یوکرینی ایئر فورس کے مطابق روس نے تازہ ترین حملوں میں 72 ڈرونز استعمال کیے، جن میں سے 44 کو مار گرایا گیا، جبکہ 28 مختلف مقامات پر آ کر گرے۔
متاثرہ علاقوں میں خارکیف، ڈونیسک، ڈنیپروپیٹروفسک اور کییف شامل ہیں۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جمعے کو بتایا کہ روس نے صرف جولائی کے مہینے میں یوکرین پر حملوں میں 3,800 سے زائد ڈرون اور تقریباً 260 میزائل استعمال کیے۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ہم اس بات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ، یورپی رہنما اور دیگر شراکت دار صورتحال کا ادراک رکھتے ہیں اور روس کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ روسی حملوں کو صرف امریکہ، یورپ اور دیگر عالمی طاقتوں کی مشترکہ کاوشوں سے ہی روکا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کییف پر
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔