جرمن وزیر دفاع کا دورہ کییف، فوجی امداد کا وعدہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس یوکرین کی فوجی حمایت پر بات کرنے کے لیے جمعرات کے روز کییف کے دورے پر پہنچے۔
جرمن پریس ایجنسی ڈی پی اے نے اطلاع دی ہے کہ یوکرینی حکام کے ساتھ ان کی بات چیت کا مرکزی موضوع نئی جرمن حکومت کے تحت برلن سے مزید فوجی امداد ہے۔
پسٹوریئس نے اپنی روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا، "ہم یوکرین کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے اور ایک ایسی پوزیشن میں آ سکے، جہاں روس سنجیدہ مذاکرات میں داخل ہونے کے لیے تیار ہو۔
"پسٹوریئس نے یوکرین پر روس کی حالیہ تیز ترین فضائی بمباری کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ماسکو کو پرامن انجام تک پہنچنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔
(جاری ہے)
جرمنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں یوکرین کی مدد کرے گا
جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے اس دورے نے یوکرین کے لیے حمایت جاری رکھنے کے جرمنی کی نئی انتظامیہ کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔
امریکہ کے بعد جرمنی یوکرین کو سب سے زیادہ فوجی امداد دینے والا ملک ہے، جس نے حال ہی میں اسے فراہم کیے جانے والے بعض ہتھیاروں پر پابندیاں ہٹا دی تھیں۔
جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے مئی میں کہا تھا کہ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ یوکرین روس کے مسلسل حملے سے اپنا دفاع کر سکے اور روسی سرزمین کے اندر فوجی اہداف پر حملہ کر سکے۔
یوکرین کے ساتھ مشترکہ ڈرون بنانے کی تیارییوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کے روز کییف میں جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس سے ملاقات کی اور دونوں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں، ڈرونز اور راکٹوں کی مشترکہ پیداوار پر تبادلہ خیال کیا۔
پسٹوریئس نے کہا کہ جنگ کی تصویر بدل گئی ہے۔ "جیٹ طیاروں اور ٹینک، جو ابتدا میں توجہ کا مرکز ہوا کرتے تھے، پھر یہ کئی سالوں تک آرٹیلری کی جانب منتقل ہوا اور آج بھی ہے۔" لیکن اب جدید تنازعات تیزی سے الیکٹرانک جنگ اور ڈرون پر مرکوز ہو گئے ہیں۔
روس کے اندر حملوں سے متعلق جرمن چانسلر کا بیان، روس کی تنقید
انہوں نے کہا کہ "یہ صرف یہ واضح کرتا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔
اور اسی لیے ایک ساتھ پیداوار شروع کرنا ہمارے لیے اچھا ہے۔"زیلنسکی نے کہا کہ جہاں تک پیداوار کا تعلق ہے، تو یوکرین جرمنی میں بھی ہتھیاروں کی پیداوار کے بارے میں بات کہہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ہمارے ڈرونز، یوکرین کی میزائل ٹیکنالوجیز، کروز میزائلوں اور دیگر طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں کے بارے میں ہماری بات چیت ہو رہی ہے۔
"اس منصوبے کے تحت، جرمنی مالیات فراہم کرے گا، جبکہ یوکرین اپنی تکنیکی مہارت کا کردار ادا کرے گا۔
روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
دورے کے دوران پسٹوریئس نے رواں برس کے لیے مجموعی طور پر دس بلین ڈالر کی مالیت کی جرمن فوجی امداد کا بھی اعلان کیا۔
البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمنی کییف کی جانب سے بار بار کی درخواستوں کے باوجود بھی یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹورس میزائل بھیجنے پر غور نہیں کر رہا ہے۔
یوم روس پر امریکی حمایت کا اظہارامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مزید مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
روبیو نے کہا کہ وہ "روس اور یوکرین کے درمیان پائیدار امن قائم کرنے کے لیے روسی فیڈریشن کے ساتھ تعمیری مشغولیت کی امریکہ کی خواہش کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔"
روسی حکومت یوکرین امن معاہدے کو سبوتاژ کر رہی ہے، نیٹو
امریکہ کے اعلیٰ سفارت کار نے یہ تبصرے یومِ روس کے موقع پر کیے، جو 12 جون کو منایا جاتا ہے۔
روبیو نے مزید کہا کہ "یہ ہماری امید ہے کہ امن ہمارے ملکوں کے درمیان باہمی طور پر زیادہ مفید تعلقات کو فروغ دے گا۔ امریکہ روسی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے کیونکہ وہ ایک روشن مستقبل کے لیے اپنی امنگوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔"
ادارت: جاوید اختر
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جرمن وزیر دفاع پسٹوریئس نے فوجی امداد یوکرین کے یوکرین کی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز