پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمان کی خودمختاری ختم ہو چکی ہے، عدالتی فیصلے جانبدار ہو چکے ہیں اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، جس کا شوق ہے تحریک عدم اعتماد لے کر آئے، ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر پی ٹی آئی میں مشاورت اور پالیسی سازی سے لاتعلق، بڑی بات کہہ دی

اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پارلیمنٹ اب آزاد ادارہ نہیں رہی، اراکینِ اسمبلی کی تقاریر تک فوجی افسران کی منظوری کے بغیر جاری نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے اگر کوئی رکن اسمبلی غیر پارلیمانی لفظ استعمال کرتا تھا تو اسے اسپیکر حذف کرتا تھا، لیکن اب ایک کرنل تقریر کا ہر لفظ چیک کرتا ہے اور اپنی مرضی سے نکال دیتا ہے، اور اس عمل میں نہ آئین دیکھا جاتا ہے، نہ قانون اور نہ ہی اخلاقیات۔

انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل سے نہ صرف پارلیمانی وقار مجروح ہو رہا ہے بلکہ جمہوریت کی روح کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کے مطابق ریاستی اداروں کی مداخلت سے عوامی نمائندوں کی آواز دبائی جا رہی ہے، جو جمہوری روایات کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟

عدالتی فیصلوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حالیہ فیصلے تحریک انصاف کو دبانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ عدالتوں سے انصاف مل سکتا ہے لیکن موجودہ رویہ اس کے برعکس ثابت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جائیں گے اور قانونی و عوامی سطح پر مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف جو فیصلے کیے جا رہے ہیں، ان سے پارٹی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایسے اقدامات سے پی ٹی آئی کو ختم کیا جا سکتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں شدت، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر آمنے سامنے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جس کا شوق ہے عدم اعتماد لے کر آنے کا تو لے کر آؤ، ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسد قیصر اسلام اباد آل پارٹیر کانفرنس پارلیمنٹ پی ٹی آئی عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ا ل پارٹیر کانفرنس پارلیمنٹ پی ٹی ا ئی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • سوشل میڈیا ناقابل اعتبار ترین پیشہ ہے‘ سروے رپورٹ
  • آپریشن حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جائے، عمران خان
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  •  صنعتکاروں کی پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنے پر کڑی تنقید
  • جج کیخلاف ہی کیس کردیا! ایمان مزاری اور چیف جسٹس کے درمیان تنازعہ کی وجہ جانتے ہیں؟
  • نوجوانوں کو جمہوری اقدار سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، سینیٹر روبینہ خالد
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار