بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی: آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پورا اترنے والے، منفرد اور مضبوط دوست ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی. جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے ملٹری اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی.
دوسری جانب چین کے سفیر نے تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے کردار کو سراہا، اُن کا کہنا تھا چین پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔تقریب کا اختتام دونوں ممالک کی دوستی کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا، جو ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: آرمی چیف فیلڈ مارشل
ویب ڈیسک: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کررہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو دوہرایا، آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان جیسے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ان تنظیموں کا انجام بھی وہی ہو گا جو بھارت نے پہلے بھگتا، ان شاء اللہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نہ تو کسی مذہب کے نمائندے ہیں، نہ کسی فرقے یا قوم کے، اور ان کے خلاف ایک متحد قومی موقف اور اجتماعی عزم ناگزیر ہے، انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مربوط قومی حکمت عملی کے ذریعے ہی صوبے کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا جا سکتا ہے، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہر قسم کے اندرونی یا بیرونی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، نشست کے اختتام پر ایک جامع اور بے تکلف مکالمہ بھی ہوا، جس میں ورکشاپ کے شرکاء نے آرمی چیف سے مختلف امور پر سوالات کئے،،
سبزہ زار: گھریلو ناچاقی پر خاتون نےخودکشی کر لی