لاہور میں نئے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
استقبالیہ تقریب میں امریکہ کے35 ویں قونصل جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، جبکہ شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کو الوداع بھی کہا گیا۔ تقریب میں اہم سرکاری حکام، کاروباری افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے لاہور میں نئے قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اس موقع پر قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ کے35 ویں قونصل جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، جبکہ شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کو الوداع بھی کہا گیا۔ تقریب میں اہم سرکاری حکام، کاروباری افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر مہمان خاص تھے اور اس دوران امریکہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
سبکدوش ہونیوالی قونصل جنرل ہاکنز نے اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب کے لوگوں کی گرمجوشی کا اعتراف کیا اور کہا کہ شاہکار تاریخ، متحرک ثقافت اور فراخدلانہ مہمان نوازی سے مالامال بھرپور صوبہ پنجاب میں امریکہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز تھا۔ دریں اثنا نئے قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے پاکستان میں اپنی واپسی پر اظہارِ مسّرت کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل جیسے اہم منصب پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز ہے اور میں پنجاب بھر میں امریکہ کے متعدد شراکت داروں کیساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا منتظر رہوں گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذمہ داریاں میں امریکہ امریکہ کے کیا گیا
پڑھیں:
دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔
یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔