UrduPoint:
2025-08-09@16:20:41 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو د ن میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
(جاری ہے)
پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے
پڑھیں:
ژوب میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 خوارج ہلاک
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 33 خوارج کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 7 اور 8 اگست 2025ء کی درمیانی رات خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت نوٹ کی گئی، جس کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، جنہون نے پاکستان و افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی جس کا سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پتہ لگایا۔(جاری ہے)
آئی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی ان کی کوشش کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی اور ہنر مندی کے نتیجے میں 33 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔