سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارجیوں کی نقل وحرکت کا پتا لگایا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔
مارے گئے خوارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش
پڑھیں:
لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
لاہور کے علاقے مناواں میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی طور پر یہ سرویلنس ڈرون لگتا ہے جس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔