لاہور کے سرحدی علاقے مناواں میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا، جس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مناواں علاقے کی جند یالہ روڈ پر حساس اداروں نے ایک بھارتی ڈرون کو گرا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ یہ ڈرون ہیگزا کاپٹر ماڈل تھا اور ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ سرویلنس ڈرون بھارت سے آیا تھا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ حساس ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات کے نتیجے میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اس ڈرون کی موجودگی پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی دراندازی کی ایک اور کوشش تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

حال ہی میں پاک فوج نے بھمبر کے مناور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو بھی مار گرایا تھا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بھارتی ڈرون جاسوسی کے مقصد سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، تاہم فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے اس بھارتی سازش کو ناکام بنا دیا۔

بھارتی ڈرونز کی مسلسل دراندازی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہے، جس کے بعد بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز اقدامات اور دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑی ہے۔

 

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون

پڑھیں:

بھارت سے دوبارہ شکست کے بعد مریم نفیس کی محسن نقوی سے دلچسپ درخواست

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔

مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘

ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ناکامی کے بعد پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے آئندہ دونوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے۔ اگر پاکستان کسی ایک مقابلے میں بھی ناکام ہوا تو ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

بھارت کے خلاف لگاتار شکستوں نے جہاں شائقین کو مایوس کیا ہے، وہیں مریم نفیس کی مزاحیہ اپیل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور یہ موضوع مداحوں کی گفتگو کا حصہ بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ہر پرندہ نما شے کو مار گرایا جائے گا، پولینڈ کا اعلان
  • سری لنکا سے جیت کے لیے پرامید ہیں، بھارت سے دوبارہ فائنل میں مقابلہ ہوگا: صاحبزادہ فرحان
  • روسی جارحیت پر پولینڈ اور بالٹک ممالک کا دفاع کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
  • بھارت سے دوبارہ شکست کے بعد مریم نفیس کی محسن نقوی سے دلچسپ درخواست
  • روسی جنگی طیارے 12 منٹ تک ہماری فضائی حدود میں رہے, اسٹونیا کا الزام
  • ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • حد سے بڑھتے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر
  • روسی طیاروں نے 12منٹ تک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی‘ اسٹونیا کا الزام
  • روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ
  • بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی