لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
لاہور کے علاقے مناواں میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔
فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی طور پر یہ سرویلنس ڈرون لگتا ہے جس میں کوئی بارود نہیں تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کولاچی میں 7 دہشت گرد ہلاک، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی، کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل کردیے۔