201 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے 201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھا دیا ہے، ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا۔
ذرائع وزارت توانائی کا بتانا ہے کہ 201 کے بجائے 301 یونٹس استعمال کرنے والوں پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی ایک سالہ کارکردگی پر وکلاء کا اظہار تشکر
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے 301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پروٹیکٹڈ اور نان پرٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، کمیٹی 201 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کر سکتی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
زمینوں پرقبضہ مافیاکےخلاف بڑاقدم، نئے قانون کا ڈرافٹ تیار
علی رامے:پنجاب حکومت کا زمینوں پرقبضہ مافیاکےخلاف بڑاقدم، اینٹی لینڈگریبنگ ایکٹ 2025کاڈرافٹ تیارکرلیاگیا۔
ڈرافٹ قانون کابینہ کی منظوری کےبعداسمبلی میں پیش ہوگا، ہرضلع میں ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں کمیٹی بنانےکی تجویز دی گئی، کمیٹی 90دن میں قبضےکےکیس کافیصلہ کرےگی۔
زمینوں کے مقدمات کیلئے خصوصی ٹریبونل بنانے کی تجویز دی گئی، قبضہ مافیا کیلئے5 سے 10 سال قید اور جرمانہ تجویز کیا گیا۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
جھوٹی درخواست دینے والوں کے لیے بھی سزا تجویز کی گئی ، ٹریبونل فوری طور پر مالک کو قبضہ واپس دلا سکے گا، پرانےقوانین میں مقدمات برسوں چلتےرہے، متاثرہ افرادکوریلیف نہیں ملتاتھا۔